حیدر آباد الیکشن: بی جے پی نے اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کو تیسرے نمبر پر دھکیلا

حیدرآباد : جی ایچ ایم سی الیکشن میں بی جے پی بھلے ہی ٹی آر ایس سے پیچھے رہ گئی، لیکن اس نے ریزلٹ سے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ جس بی جے پی کا حیدر آباد میں گزشتہ مرتبہ نام و نشان نہیں تھا، اس نے اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر خود دوسرے نمبر پر قابض ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق 150 سیٹوں میں سے ٹی آر ایس کو 57 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جب کہ بی جے پی کو 48 اور اے آئی ایم آئی ایم کو 43 سیٹیں ملی ہیں۔ کانگریس محض 2 سیٹیں حاصل کر پائی ہے۔