پاکستانی ریگولیٹری اتھارٹی نے انٹرنیٹ کی معروف ترین کمپنیوں گوگل اور وکی پیڈیا کو پیغمبر اسلام کے خاکوں اور ان پلیٹ فارمز کے ذریعے ’غیر مستند قرآن‘ کے پھیلاؤ کے حوالے سے نوٹس جاری کیے ہیں۔
پاکستانی ریگولیٹری اتھارٹی نے انٹرنیٹ کی معروف ترین کمپنیوں گوگل اور وکی پیڈیا کو ان کے پلیٹ فارمز کے ذریعے ‘توہین آمیز مذہبی مواد کے پھیلاؤ‘ کے حوالے سے نوٹس جاری کیے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (PTA) نے گوگل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ‘غیر قانونی مواد‘ کو فی الفور ہٹائے۔ پی ٹی اے کی جانب سے ایسے ویب پیجز کا نام فراہم کیا گیا ہے جہاں مرزا منصور احمد کو بطور خلیفہ یا اسلام کے رہنما کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور جو پاکستان میں مذہبی عقائد سے متصادم معلومات ہے۔ ساتھ ہی گوگل پلے اسٹور سے ‘قرآن کے غیر مستند نسخے‘ کو ہٹانے کے لیے بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ”ایسی شکایات موصول ہو رہی تھیں جن میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی موجودگی اور وکی پیڈیا پر مختلف مضامین کی صورت میں غلط، گمراہ کن اور مغالطے میں ڈالنے والی ایسی معلومات پھیلانے کا ذکر تھا جن میں مرزا منصور احمد کو بطور مسلمان پیش کیا جا رہا ہے۔‘‘
Press Release: PTA issues Notices to Google Inc. and Wikipedia on account of disseminating sacrilegious content through the platforms. pic.twitter.com/AhG9PHCJS1
— PTA (@PTAofficialpk) December 25, 2020
مرزا منصور احمد، احمدیوں کے خلیفہ ہیں جنہیں پاکستان کے آئین میں ایک غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے۔ احمدیوں کو پاکستان میں مشکل حالات کا سامنا ہے۔






