مہوا ٓ موئترا نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر کے باہر بی ایس ایف کی تعیناتی کرکے ان کی جاسوسی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ہٹایا جائے۔
ترنمول کانگریس کی رہنما اور رکن پارلیمنٹ مہوآ موئترا نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ بلا طلب لگائے گئے بی ایس ایف کے جوانوں کو ان کے گھر کے باہر سے واپس بلا لیا جائے۔
مغربی بنگال کے کرشنا نگر حلقے سے رکن پارلیمنٹ مہوآ نے دہلی کے پولیس کمشنر ایس این شریواستو اور کناٹ پلیس ایس ایچ او کو اس سلسلے میں آج ایک خط لکھا ہے۔ خط کے مطابق انہوں نے کبھی اس طرح کی سکیورٹی نہیں مانگی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر کے باہر بی ایس ایف کی تعیناتی کرکے ان کی جاسوسی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ہٹایا جائے۔
Don't waste resources on protecting just me, protect everybody. I don't need anything special, I don't take security. If you're surveilling me, ask me&I'll tell you. Indian democracy is already under threat, don't make us feel like we're living in Russian Gulag: Mahua Moitra,TMC pic.twitter.com/UhH4MunffZ
— ANI (@ANI) February 13, 2021
Our brave young men sign up for the BSF to guard India’s borders – using them for durwan duty outside my home is a bit silly, isn’t it, @CPDelhi , @MHAIndia pic.twitter.com/LViFEu2HOt
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) February 13, 2021
انہوں نے کہا،’بارہ کھمبا روڈ تھانے کے ایس ایچ او جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے۔ اس کے بعد تقریباً 10 بجے رات بی ایس ایف کے تین اہلکاروں کو گھر کے باہر تعینات کر دیا گیا۔ ان سلامتی اہلکاروں کے برتاؤ سے لگا کہ وہ موومنٹ نوٹ کر رہے ہیں۔ مجھے محسوس ہوا کہ میں کسی طرح کی نگرانی میں ہوں۔ پرائیویسی کا حق بنیادی حق ہے۔ تین ہتھیار بند پولیس اہلکار میرے گھر کے باہر تعینات ہیں جبکہ میں نے سکیورٹی نہیں مانگی ہے۔ انھیں ہٹایا جائے‘۔
Sirs- I request you to kindly remove the personnel immediately@CPDelhi, @cp_delhi , @barakhamba pic.twitter.com/INWGnVLv9F
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) February 13, 2021