کورونا کال میں یکم اپریل سے لگ سکتی ہے مہنگائی کی مار، ٹی وی، اے سی، دودھ، بجلی سمیت بہت سی چیزیں ہوں گی مہنگی

یکم اپریل 2021 سے عوام مہنگائی کے جھٹکے سے مزید دوچار ہوگی۔ کیونکہ بہت ساری ضروری اور روز مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

یکم اپریل یعنی جمعرات سے روزمرہ کے استعمال میں آنے والی چیزوں میں مہنگائی کا تڑکا لگنے والا ہے، نئے مالی سال میں دودھ ، بجلی، ایئرکنڈیشنر، موٹر سائیکلیں، اسمارٹ فون اور ہوائی سفر مہنگا ہونے جا رہا ہے۔ نئے مالی سال میں الیکٹرانک آلات کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں کہ یکم اپریل 2021ء سے کن چیزوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی کو مہنگائی کا زور کا جھٹکا لگنے والا ہے۔
ٹی وی:  پچھلے آٹھ مہینوں میں ٹیلی ویژن کی قیمت میں 3 سے 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹی وی مینوفیکچرر پی ایل آئی اسکیموں کو متعارف کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یکم اپریل سے ٹی وی کی قیمتوں میں 2 سے 3 ہزار روپے کا مزید اضافہ ہوگا۔
اے سی اور فرج: یکم اپریل سے اے سی اور فرج کی قیمتوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ کمپنیاں خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے اے سی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے تیار ہیں۔
ہوائی سفر:  مرکزی حکومت نے گھریلو پروازوں کے کرایوں میں کم سے کم 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوا بازی کی سیکورٹی کی فیس میں بھی اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ گھریلو پروازوں کی سیکورٹی فیس 160 روپے سے 200 روپے تک بڑھ جائے گی۔ وہیں بین الاقوامی پروازوں کی فیس 12 ڈالر ہو جائے گی۔ جو کہ فی الحال 5.2 ڈالر ہے۔

دودھ:  کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ دودھ کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں یکم اپریل سے دودھ 49 روپے فی لیٹر ملے گا۔
بجلی کے بل میں اضافہ:  بہار کے عوام کو یکم اپریل سے بجلی کے لئے زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔ ساؤتھ اور شمالی بہار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی نے 9 سے 10 فیصد شرح کے اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہوجاتی ہے تو بجلی کے نرخ بھی بڑھ جائیں گے۔