تحریک اسلامی کے اہم رہنما ‘جماعت اسلامی ہند ایجوکشن بورڈ’ کے چیئر مین نصرت علی کا انتقال

نئی دہلی : جماعت اسلامی ہند کے سینئر رہنما جماعت اسلامی ہند ایجوکشن بورڈ کے چیئر مین نصرت علی  کرونا سے لڑتے ہوئے آج دوپہر بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم گزشتہ پندرہ دن سے دہلی میں ابوالفضل انکلیو واقع  کرونا الشفا ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ دو روز قبل ان کی حالت میں تیزی سے بہتری آنا شروع ہوئی تھی ، لیکن آج صبح سے اچانک ان کی آکسیجن سطح کم ہونے لگ گئی اوروہ انتقال کر گئے ۔
مرحوم جماعت اسلامی ہند اترپردیش کے امیر حلقہ رہے ، دو میقات  تک مرکز جماعت میں سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھالی اورگزشتہ میقات میں نائب امیر جماعت اسلامی ہند رہے۔
وہ اس وقت جماعت اسلامی ہند ایجوکشن بورڈ کے چیئر مین تھے ۔ اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے ، آمین

بہ شکریہ ایشیا ٹائمس)