مولانا نورعالم خلیل امینی کے قلم کا سکہ پوری دنیا میں رائج تھا: مولانا احمد ولی فیصل رحمانی

مولانا نورعالم خلیل امینی کے قلم کا سکہ پوری دنیا میں رائج تھا: مولانا احمد ولی فیصل رحمانی
مونگیر: مشہورادیب اورعالم دین مولانانورعالم خلیل امینیؒ استاذدارالعلوم دیوبندکے انتقال پرمولانااحمدولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیرنے تعزیت کااظہارکیاہے۔سجادہ نشیں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ مولانا نورعالم خلیل امینی ،اردواورعربی کے ایسے ادیب تھے جن کے قلم اورعلم کاسکہ عرب وعجم میں چلتاتھا۔آج پوری دنیاایک مشہورادیب اورقابل ترین عالم دین سے محروم ہوگئی۔وہ نہایت نفیس ،متین اورباوقارعالم دین تھے ۔اپنی تحریری خدمات کے ساتھ ساتھ وہ تاحیات درسی خدمات انجام دیتے رہے۔یہ دارالعلو م دیوبندکے ساتھ ساتھ پوری ملت کابڑانقصان ہے۔مولاناامینی ؒ،امیرشریعت مولانا منت اللہ صاحب رحمانی ؒ سے عقیدت اور والد ماجد امیرشریعت مولانا حمدولی صاحب رحمانیؒ سے دوستانہ محبت رکھتے تھے۔دونوں سے ان کے گہرے مراسم اورخانقاہ رحمانی سے گہری وابستگی تھی۔ وہ خانقاہ رحمانی کی تحریکات کے مؤید رہے۔ انھوں نے اپنی زندگی کاآخری مضمون امیرشریعت مولانامحمدولی صاحب رحمانیؒ کے سانحہ ارتحال پرلکھا،علاوہ ازیں مولانامنت اللہ صاحب رحمانیؒ کی خدمات پران کی بیش قیمت تحریران کی عقیدت ومحبت کاپتہ دیتی ہے۔سجادہ نشیں مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے ان کے اہل خانہ اور دارالعلوم دیوبندکے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے بڑے نقصان پرافسوس کااظہارکیاہے۔ ان کے لیے خانقاہ رحمانی میں مغفرت اوربلندی درجات کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیاگیا۔