آج نظر نہیں آیا شوال کا چاند ، 14 مئی کو ادا کی جائے گی ملک بھر میں نماز عید

نئی دہلی: ( ملت ٹائمز) آج 29 رمضان المبارک کو ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ملک بھر کی رویت ہلال کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہےکہ 13 مئی کو 30 رمضان المبارک ہے اور 14 مئی بروز جمعہ کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد دہلی۔ امارت شرعیہ پٹنہ ، مرکزی جمعیت علمائے ہند ۔ جمعیت علمائے ہند دارالعلوم دیوبند

 ادارہ شرعیہ پٹنہ ، اشرفیہ کچھوچھہ شریف.، فرنگی محل لکھنؤ سمیت ملک کے سبھی اداروں کی رویت ہلال کمیٹی نے یہ اعلان کیا ہے کہ بارہ مئی کو کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی لیکن نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے دیکھنے کی اطلاع ملی لہذا 13 مئی کو رمضان المبارک ہے

 روزہ رکھا جائے گا اور 14مئی کو نماز عید ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اکثر صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اس کی بنیاد پر سرکردہ مسلم رہنماؤں نےمسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی جماعت نہ کریں اور گھر میں ہی عید کی نماز ادا کریں۔