جن لوگوں کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں بھی راشن دیا جائے، نتیش کمار سے جدیو اقلیتی سیل کے سکریٹری کی اپیل

دربھنگہ: (پریس ریلیز) جنتا دل یو اقیلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری و سابق ضلع پریشد رکن حبیب اللہ ہاشمی نے وزیر اعلٰ نتیش کمار سے اپیل کی ہے جو لوگ راشن کارڈ سے محروم ہیں ایسے تمام پری واروں کو اس مصیبت کی گھڑی میں راشن ملنا چاہیے تاکہ کچھ سہولت مل سکے حبیب اللہ ہاشمی نے کہا جالے بلاک میں ایسے سینکڑوں افراد ہیں جن کے پاس یا تو راشن کارڈ نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو کسی وجہ سے بلاک ہے ہاشمی وزیر۔ اعلیٰ سے درخواست کی اس طرح کے تمام افراد کا سروے کرا کر ان تک راشن مہیا کرائی جائے۔ تاکہ راشن نہ ہونے کی وجہ کوئی بچہ بھوکا نہ سو جائے حبیب اللہ ہاشمی نے کہا نتیش حکومت روز اوّل سے آخری پائدان پر موجود لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے ہمیں امید ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں بھی وزیر اعلٰی غریب ،مزدور ، کسانوں پر خصوصی توجہ دینگے حبیب اللہ ہاشمی نے کہا گژتہ سال بھی لاک ڈاؤن کے دوران حکومت ہر طبقہ تک پہنچنے میں کامیاب رہی اور اس مرتبہ بھی حکومت اپنی جانب سے بھر پور کوششیں کر رہی ہیں ۔
واضح رہیکہ گزشتہ لاک ڈاؤن کے دوران حبیب اللہ ہاشمی کی جدوجہد اور مسلسل انتظامیہ سے رابطہ کر کے کرنٹائن سینٹروں افطار و سحری کا انتظام کروایا تھا ۔