افواہوں پر توجہ دیئے بغیر سبھی کو کرونا ویکسین لینی چاہیئے ۔ دوسری خوراک لینے کے بعد ڈاکٹر منظور عالم کی تمام شہریوں سے اپیل

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) معروف دانشور اور آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم آج کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لی اوراس موقع پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر کسی تردد اور شبہ کرونا ویکسین لیں اور لازمی ٹیکہ لگوائیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسین لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔

ویکسینیشن کے بعد کرونا پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور بیماری سے شفایا ب ہونے کیلئے ہے ۔

ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ اگر شریعت کی نظر سے دیکھا جائے تو بھی اس ویکسین میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ، حکومت ہند نے ڈاکٹروں کی سخت محنت کے بعد ویکسین بنانے کے اتنی بڑی رقم خرچ کرکے اس بیماری کو پھیلانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے۔ یہ ویکسین ہم سبھی شہریوں کی حفاظت اورصحت کیلئے بنائی گئی ہے ۔ لہذا جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین کی خوراک نہیں لی ہے انہیں لے لینی چاہیئے ۔
تعاون ٹرسٹ کے ٹوئٹر ہینڈل پر ڈاکٹر منظور عالم کی اپیل ٹوئٹ کی گئی ان کے فوٹوں اور ویکسین سرٹیفیکٹ کے ساتھ جس میں انہوں نے عوام سے کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ہر ایک کو اس ویکسین کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور اسے لگانا چاہیئے۔ان کا کہناہے کہ شرعی نقطہ نظر سے بھی اس ویکسین میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ڈاکٹرمنظور عالم نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی ہندوستان میں پولیو جیسی بہت سی بیماریاں آئیں تھیں لیکن ان کی ویکسین لینے کے بعد اس کو جڑ سے ختم کردیا گیا ، اسی طرح کرونا کی بھی ویکسین لگائی جاسکتی ہے اور آنے والی تیسری لہر پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے ۔لہذا تمام مسلمان برادری کو لازمی طور پر ان کی باری آنے پر ویکسین لگانی چاہئے ۔ کچھ لوگ غیر ضروری طور پر افواہ پھیلارہے ہیں جو قابل مذمت ہے اور اسے پر دھیان دیئے بغیر سبھی کو اسے لگانا چاہیئے ۔