پٹنہ: (ملت ٹائمز) ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر ) بہار چیپٹر کے ضلعی ممبران کی ایک اہم نشست ویبینار پر منعقد ہوئی۔ جس میں گزشتہ سال 2020-2021 کی کارگزاریوں پر مبنی ضلع چیپٹر کی طرف سے کارگزاریاں پیش کی گئی۔ اس سے پہلے اے پی سی آر بہار چیپٹر کے اعزازی صدر، ایڈوکیٹ محمد نوشاد انصاری نے اپنے افتتاحی خطبہ میں کہا کہ اے پی سی آر وکلاء ، سماجی کارکنان اور زمینی سطح پر کام کرنے والے قانونی رضاکار وں پر مشتمل ملک گیر سطح کا سیول رائٹس گروپ ہے جو ہندوستان میں شہری اور انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے کوشاں ہے۔ اے پی سی آر بہار نے اپنی تاسیس سے ہی نہ صرف متحرک ہے بلکہ مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ تنظیم نے سی اے اے کے خلاف کئی پر امن مظاہروں میں آئینی حقوق کی تحفظ کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے پوری دنیا کورونا جیسی مہلک وباءکی چپیٹ میں ہے اور یہی حال اس بھی ہے۔ زیادہ تر شعبے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اے پی سی آر کے کارکردگیوں میں بھی کافی رکاوٹیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی آر کا زمینی کام یہ ہے کہ لوگوں کے سول رائٹس اور انسانی حقوق رائٹس وغیرہ کا تحفظ کیا جائے ۔ اسی اثناءمیں بہار کے مختلف اضلاع میں اس کے عارضی چیپٹر قائم کئے گئے ۔ ان تمام چیپٹر کی رپورٹ میں جو عمومی باتیںآئیں تھی اس میں اپنے اپنے ضلع میں قائم چیپٹر کی تازہ ترین رپورٹ سے اگاہ کیا اور ضلع میں کئے گئے سرگرمیوں کے بارے میں روشناس کرایا گیا ۔ اور ساتھ ہی ضلعی چیپٹر پیش آنی والی دشواریوں سے بھی باور کرایا گیا ۔ بہار چیپٹر سے ضلعی چیپٹر کی امیدوں پر بھی غور وخوص کیا گیا اور ساتھ ہی مستقبل میں سرگرمیوں کا لائحہ عمل پیش کیا گیا ۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستان کے ہر شہری، بالخصوص اقلیتوں، کو اپنے ملک کی آئین اور قانون کو پڑھنا اور سمجھنا ضروری ہے۔ کسی بھی جمہوری ملک میں عدلیہ کا اہم رول ہوتا ہے۔ مقننہ ، انتظامیہ ، عدلیہ میں باہم روابط قائم کرنے کیلئے لوگوں کو اس کے متعلق واقفیت ہونا چاہیئے ہماری نسل اپنے آئینی حقوق سے بالکل نابلد ہے۔ اس طرح کے بیداری پروگرام سے عوام الناس میں اچھا پیغام جائیگا اور ساتھ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔اسلئے ہر ضلع میں قانونی بیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اور اپنے اپنے ضلعوں میں ہونے والے حادثات و واقعات پر نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ قانونی بیداری اور اے پی سی آر کی اہمیت کے اوپرکئی ضلعوں میں پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں مختلف سماجی اداروں سے جڑے ہوئے عہدیدران، رضاکاران اور وکلاءشامل ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر ضلعی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی تھی ۔ اسکے علاوہ بیگو سرائے میں بھی ضلعی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ اے پی سی آر نے تنظیم کا تعارفی فولڈر کثیر تعداد میں تقسیم کیاگیا یہ تعارفی فولڈر ہندی اور اردو زبانوں میں شائع ہوئی ہیں ۔ ہندوستان کے ہر شہری بالخصوص اقلیتوں کو اپنے ملک کی آئیں اور قانون کو جاننا اور سمجھنا ضروری ہے۔ اسی غرض سے قانونی بیداری کو عام کرنے کے غرض سے “کیا آپ اپنے حقوق سے واقف ہیں؟ سیریز کے تحت پہلا پوسٹر ا±ردو اور ہندی میں کثیر تعداد میں شائع کیا گیا اور تقسیم کرنے کہ کام جاری ہے۔ اس ویبینار میں ، نظر امام انصاری ، سرپرست و سابق ڈسٹرکٹ جج ، مولانا رضوان احمداصلاحی ، ڈاکٹر انوارالہدیٰ ،شہزاد رشید، سکریٹری ، پٹنہ ، اقبال مسیحا، پٹنہ ، شہیر اقبال، بیگوسرائے ،، افتخار حسین، بیگوسرائے جئے کشور یادو، بیگوسرائے، محمد خالد انور ، نالندہ ، ،محمد شادمان نعمانی ، نوادہ ، ،محمد شاہداطہر ، دربھنگہ ،محمد تبریز عظیم، بیگوسرائے ، معین دیسنوی ، نالندہ ، صارم کونین، پٹنہ ، شہنواز رضوی ، نالندہ ، توصیف احمد ، نالندہ ،یوسف فریدی، پٹنہ ، ضیاءالقمر ، پٹنہ ۔ شوکت علی ، پٹنہ وغیرہ شریک ہوئے۔