مولانا محمد اسلام قاسمی کی ناقابل فراموش علمی ادبی اور تصنیفی خدمات ہیں: مفتی محمد انصار قاسمی

معروف عالم دین مولانا محمد اسلام قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند کے انتقال پر جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا،مفتی محمد انصار قاسمی نے کہا کہ مولانا محمد اسلام قاسمی کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری خوبیوں سے نوازا تھا،مختلف علوم و فنون میں مہارت رکھتے تھے، اردوعربی کے ماہر ادیب تھے،قلم‌ میں روانی تھی جس موضوع پر لکھتے حق ادا کردیتے ،تحریر بھی بڑی عمدہ تھی اور مختلف خط میں خطاطی کرتے تھے، ان کی علمی، ادبی اور تصنیفی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،وہ دارالعلوم دیوبند وقف کے استاذ کے ساتھ کئی اہم تنظیموں کے ذمہ دار اور رکن تھے،جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سے ان کا لگاؤ قلبی تھا ہمیشہ مفید مشورے دیتے اور اس کی تعمیر کی فکر کرتے ،بانی جامعہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللہ کے مشفق ومربی استاذ تھے،مفتی قاسمی نے بتایا کہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے مہتمم قاری ظفر اقبال مدنی اور قاری محمد اکبر علی عثمانی نے جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،مفتی عقیل انور مظاہری نے کہا کہ مولانا محمد اسلام قاسمی ایسے عالم دین تھے جن کی فکر وسیع تھی،علم بلند تھا،ان کا انتقال عظیم خسارہ ہے،ہمیں چاہیے کہ ان کی خوبیوں کو اپنائیں،وہ دارالعلوم وقف کے اولین استاذ میں سے تھے،علیا‌کی کتابیں زیر درس تھیں لیکن سادگی اعلی درجے کی ،وہ بے تکلفانہ زندگی گزارتے تھے،مفتی نبی حسن مظاہری نے کہا کہ مولانا محمد اسلام قاسمی کی زندگی کاجب مطالعہ کریں گے تو معلوم ہوگا کہ وہ تدریس کے ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے تھے اور علوم دینیہ کے ساتھ انہوں نے باضابطہ علوم عصریہ بھی حاصل کی،آج کے دور میں ایسے علماء کی سخت ضرورت ہے جو عربی اردو اور انگریزی زبان سے واقف ہوں،مفتی محمد سجاد قاسمی مہتمم جامعۃ الطیب دارالعلوم رحمانی للت گرام نے کہا کہ مولانا مرحوم کو مفتی عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کی وجہ سے طلبہ سپول سے خاص انسیت تھی جس کا ہمیشہ اظہار کرتے ،مولانا کی خاص صفت یہ تھی کہ شہرت وناموری سے حد درجہ دور رہتے،مولانا محمد عقیل قاسمی نے کہا کہ میں نے مولانا مرحوم سے حدیث کی مشہور کتاب مسلم شریف پڑھی ،ان کی ذہانت اور قوت حافظہ مظبوط ،تدریسی ملکہ خوب تھا،مفتی حیات اللہ قاسمی نے کہا کہ مولانا محمد اسلام قاسمی بے تکلف اور تصنع سے پاک زندگی گزارتے تھے ان کا دروازہ ہر ایک کے لئے ہمیشہ کھلا رہتا تھا،موقع پر مولانا محمد انصار الحق قاسمی ڈایریکٹر العثمان ایجوکیشنل اکیڈمی ،مفتی حمید الرحمان سبیلی،مولانا محمد فیاض قاسمی،مولاناصغیراحمدمفتاحی اور قاری نعمان وغیرہ نے اظہار خیال کیا اور خراج عقیدت پیش کیا مفتی محمد انصار قاسمی کی دعا پر مجلس اختتام کو پہنچی ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com