مستان کی برطرفی اور گرفتاری کے مطالبہ کو لے کر بی جے پی تحریک چھیڑے گی

پٹنہ(محمد قیصر صدیقی۔ملت ٹائمز )
بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی پر نتیش کابینہ میں وزیر عبدالجلیل مستان کے بیان پر انہیں کابینہ سے برطرف کرنے اور بلا تاخیر گرفتاری کے مطالبہ کو لے کر ریاست گیر پیمانے پر تحریک چلائے گی۔پارٹی کے ریاستی نائب صدر اور قانون ساز کونسلر لال بابو پرساد نے آج یہاں بتایا کہ اس تحریک کے تحت ہفتہ کو تمام ضلع ہیڈکوارٹروں میں بی جے پی کے کارکنان دھرنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر جیسے آئینی عہدے پر رہتے ہوئے عبدالجلیل مستان نے وزیر اعظم کی تصویر پر جوتا مارنے کے لیے لوگوں کو اکسا کر غیر آئینی کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے غدار وطن شخص کو نہ صرف کابینہ سے برخاست کیا جانا چاہیے ، بلکہ انہیں گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے کردینا چاہیے ۔