چنئی، (ملت ٹائمز ایجنسیاں )
صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ علاقے میں مختلف جغرافیائی و سیاسی منظرنامہ کے درمیان ہندوستان کی ترقی اور سلامتی پر برا اثر ڈالنے کا ارادہ رکھنے والوں کے خلاف سخت مزاحمت کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایک ہیلی کاپٹر اکائی کو اس کے شاندار کاموں کے لیے ایوارڈ سے سرفراز بھی کیا ۔اس اکائی نے گزشتہ سال پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے دوران دہشت گردوں کو ایک جگہ پر روک کر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔صدر نے کہاکہ اس کثیر رخی اور کثیر جہتی دنیا میں ہندوستان ایک ذمہ دار اور ابھرتی ہوئی طاقت ہے،ہمارے خطے کے تبدیل ہوتے سماجی و اقتصادی اور جغرافیائی و سیاسی منظر نامے کا یہ مطالبہ ہے کہ جو لوگ ہمارے ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کو متاثر کرنے کا برا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے خلاف سخت مزاحمت کا راستہ اپنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی دشمن طاقتوں کے خلاف مزاحمت کے علاوہ سیکورٹی فورسز قدرتی آفات کے دوران شہریوں کو راحت پہنچانے کے کام میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔