14 اکتوبر کو لوکتانترک جنتادل کی جانب سے شیوہر میں منعقد ہوگی ایک بڑی ریلی

ڈھاکہ/مشرقی چمپارن: (پریس ریلیز ) لوکتانترک جنتادل غریبوں، مزدوروں، کسانوں اقلیتوں اور مظلوم طبقات کی مشترکہ پارٹی ہے ۔ اس کی مضبوطی اس ملک کی مضبوطی ہے 2014 میں برسر اقتدار میں آئی مرکزی حکومت سے عوام کافی پریشان ہیں روز بروز نئے نئے گھوٹالے ہو رہے ہیں ۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے ۔ جمہوریت کو ختم کرنے کی خفیہ سازشیں ہو رہی ہیں ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ” لوکتانترک جنتادل نے ” شیوہر میں ایک بڑی ریلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں قومی لیڈر شرد یادو کے ساتھ ساتھ عظیم اتحاد کے دیگر لیڈران کا خطاب ہوگا اور ملک و آئین کی حفاظت کے لئے مناسب لائحہ عمل پیش کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار لوکتانترک جنتادل کے ریاستی جنرل سکریٹری مولانا سعداحمدقاسمی نے کیا ان ہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر سے 13 اکتوبر تک نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے کے لئے تحریک چلائی جائے گی اور گاوں گاوں پہنچ کر پارٹی کے منشور سے عوام کو واقف کرانے کے ساتھ ساتھ 14 اکتوبر کو شیوہر پہنچنے کی دعوت دی جائے گی ۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بہتر اور صالح معاشرہ کی تعمیر ، جمہوریت کی بقا کے لئے لوکتانترک جنتادل میں شمولیت اختیار کریں ۔۔