دمشق(ایجنسیاں)
دمشق کے قریب واقع شامی فوج کے ایک ٹھکانے پر اسرائیل نے میزائل سے حملہ کیا ہے۔ شام کی سرکاری میڈیا کے مطابق شامی فضائی دفاعی نظام نے تین اسرائیلی میزائل کو درمیان میں ہی روک دینے کا دوعویٰ کیا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا نے کہا-”ہم دمشق میں واقع ٹھکانوں میں سے ایک پر اسرائیلی میزائل حملے سے دو چار ہیں اور ان کے تین حملوں کو ناکام کر دیا ہے“۔
ایک عینی شاہد نے رائٹر کو بتایا کہ دمشق کے مغرب میں واقع جمراا کی جانب سے تین طاقتور دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ایک اور نے بتایا کہ کل ہوئے اس دھماکے کے بعد دھوئیں کی ایک موٹی پرت اٹھتی دکھائی دی۔ جمراا میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق فوجی ریسرچ سینٹر واقع ہے جس پر اسرائیل نے 2013 میں بھی حملہ کیا تھا۔ اسرائیل نے لبنان کی طاقتور تنظیم حزب اللہ کو شام کے اندر نشانہ بنایا تھا۔ شامی فوج کو پہلے ہی ایران حمایت یافتہ باغی گروپ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔





