افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ،امام مسجد شہید

کابل۔8/دسمبر(ایجنسیاں)

افغانستان میں جمعہ کی نماز کے وقت دہشتگردوں نے مسجد کے اندر دھماکہ کردیا جس کے باعث امام مسجد شہید اور 8افراد زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع مہمند ڈیرہ کی مسجد سلطان خیل میں دہشت گردوں نے جمعہ کے نماز کے دوران دھماکہ کردیا جس کے باعث امام مسجد شہید اور 8نمازی زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی