استنبول۔14دسمبر(ملت ٹائمز)
ترکی کی خاتون اول امینہ اردگان نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس مِں شریک بیگمات کے اعزازمیں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔اردگان کی اہلیہ امینہ اردگان نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس مِں شرکت کے لیے ترکی تشریف لائے ہوئے غیر ملکی سربراہان کی بیگمات سے ملاقات کی اور عشائیہ کا اہتمام کیا ۔
امینہ نے استنبول میں قصر حبور میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی اہلیہ بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمیدکی اہلیہ رشیدہ خانم اور بیٹی شورنا حمید، ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ سری روسماا منصور اور لیبیا کے صدارتی کونسل کے صدر فیاض مصطفےٰ ال سراج کی اہلیہ فاطمہ نادیہ سے الگ الگ ملاقات کی۔ ضیافت کی ٹیبل پر ہونے والی ملاقات میں امینہ خانم نے مختصر تقریر کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس سے عالم اسلام کے لیے ایک بہتر نتیجہ نکلنے کی امید ظاہر کی۔





