پاکستان کی احتساب عدالت نے ملک کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے، جس میں انہوں نے ملک سے باہر جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کے لیے لندن جانا چاہتے ہیں۔پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات جاری ہیں۔
ان کا جج سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں ایک ہفتے کے لیے لندن جانے کی اجازت دی جائے۔ لندن میں ان کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ ایک برس سے زیر علاج ہیں۔ تاہم عدالت نے ان کی یہ اپیل مسترد کر دی۔امی میری اور ابو کی منتظر تھیں۔ ابھی فون پر پوچھا کہ اجازت مل گئی؟ میں نے کہا نہیں ملی۔ کہنے لگیں کوئی بات نہیں، ہمارا اللّہ مالک ہے!
سابق پاکستانی وزیر اعظم کی جماعت نے اس عدالتی فیصلے کو ’مایوس کن‘ قرار دیا ہے۔ نواز شریف کو پاکستانی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس جولائی میں کرپشن کے الزامات کے تحت ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔نواز شریف ابھی تک کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی برطرفی کے پیچھے ’خفیہ ہاتھ‘ کارفرما ہیں۔





