امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشید گی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
واشنگٹن: (ایم این این) وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگومیں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تلخیوں میں اضافہ ہوا ہے، امریکا دونوں ممالک میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، کشمیرمیں صورتحال کے باعث دونوں ممالک میں ان دنوں حالات خراب ہیں۔
واضح رہے کشمیرکے پلوامہ میں گذشتہ دنوں خود کش بم دھماکے میں 44 فوجی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، پاکستان کے دہشت گرد جیش محمد نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔دوسری طرف پاکستان حکومت نے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔






