اسرائیل سراپا احتجاج، نتین یاہو سے استعفیٰ کا مطالبہ

تل ابیب: (ملت ٹائمز) اسرائیل کے تل ابیب میں ہزاروں لوگوں نے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے استعفی کے لیے احتجاج کیا۔
اسرائیل کی سیاست میں نیتن یاہو کی پکڑ کچھ عرصے سے ڈھیلی پڑ گئی ہے،اگر نیتن یاہو کی دائیں بازو کی لیكڈ پارٹی اور اپوزیشن بلیو اینڈ وائٹ اتحاد 11 دسمبر تک حکومت کی تشکیل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے تو اسرائیلی پارلیمنٹ کو تحلیل کیا جا سکتا ہے۔نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ۔ویڈیواسرائیلی اخبار’ ہارٹز‘ کے مطابق گذشتہ دنوں ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جس میں وزیر اعظم نیتن یاہو سے استعفیٰ مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین میں مقررین نے نیتن یاہو کے خلاف جاری قانونی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تقریریں کیں۔
مہنگے تحفے قبول کرنے کے معاملے میں نیتن یاہو کے ملوث ہونے کی تحقیقات کے بعد اٹارنی جنرل اویچائی مینڈل بلیٹ نے ان پر بدعنوانیوں کے الزامات عائد کئے تھے ۔
اخبار کے مطابق ریلی کو غیر سرکاری تنظیم ’موومنٹ فار کوالٹی گورنمنٹ‘ نے منعقد کیا اور اس میں تقریباً 5000 لوگوں نے شرکت کی ۔اس سے کچھ دن پہلے تل ابیب میں نیتن یاہو کی حمایت میں ایک چھوٹی ریلی بھی کی گئی تھی، ہونے والی اس ریلی میں تقریبا 32000 لوگ شامل ہوئے تھے، جن میں سے بیشتر نیتن یاہو کی لیكڈ پارٹی کے حامی تھے۔