سعودی عرب کی مساجد میں باہر سے پانی اور دیگر اشیاء لانے پرپابندی عاید !

الریاض: سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے کرونا سے بچاؤ کے لیے نئے حفاظتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے مساجد میں باہر سے پانی لانے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء لانے پر پابندی عاید کردی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور الشیخ عبد اللطیف آل الشیخ نے ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرونا کی وباء سے بچنے کے لیے ہمیں ہنگامی اقدامات کرنا پڑ رہے ہیں۔ اس ضمن میں شہریوں پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ مساجد میں پانی اور کوئی دوسری کھانے پینے کی چیز نہ لائیں۔

قبل ازیں سعودی وزیر مذہبی امور نے عارضی طور پر بہ جماعت نمازوں میں دو صفوں کے درمیان ایک صف کی مقدار برابر جگہ خالی چھوڑںے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس کے علاوہ بڑی اور زیادہ رش والی مساجد کے بجائے قریبی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

https://twitter.com/Saudi_Moia/status/1239143432960061442?s=19

اتوار کے روزسعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

ہفتے کے روز ، مملکت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں تمام بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کا اعلان گیا کیا۔

اس کے علاوہ مملکت نے کل سے تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔