اللہ تعالی نے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کو خوبیوں کا مجموعہ بنایا تھا ، مفتی ثمین اشرف قاسمی کا اظہارِ تعزیت

دبئی: (ملت ٹائمز) امیرشریعت مولانا محمد ولی رحمانی کے انتقال کی خبر ایک ناقابل تلافی نقصان حادثہ ہے ۔ 21شعبان کو اچانک یہ خبر ملی کہ مولانا محمد ولی رحمانی لقا ءرحمن اور دارلبقاءکی جانب روانہ ہوگئے ہیں ۔ ان الفاظ میں مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر دبئی میں مقیم معروف عالم دین مفتی ثمین اشرف قاسمی نے تعزیت کا اظہار کیا ۔
ملت ٹائمز کو بھیجے گئے اپنے تعزیتی بیان میں مفتی ثمین اشرف قاسمی نے کہاکہ ولی کا اللہ ولی ولایت فنا ئے داربقاءمیں لے گیا ۔ فروح وریحان اور جنت ونعیم میں مقیم کو مکین بنادیا ۔ اللہ تعالی نے حضرت کو خوبیوں کا مجموعہ بنایاتھا ۔تدبر ،تفکر ، شعور و آگہی ،ملی مسائل پر بصیرت افروز عقابی نگاہ ، جرات کے ساتھ حق گوئی اور بے لوث اخلاص کے ساتھ باطل کا حسن وخوبی کے ساتھ مقابلہ کرنا ان کی نمایاں خصوصیات تھیں ۔ اللہ تعالی حضرت کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے ، ملت کو ان کا صحیح بدل عطاءفرمائے اور تمام متعلقین ومتوسلین کو صبر جمیل عطاءفرمائے ۔
واضح رہے کہ امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی 3اپریل کو دو بجے وفات پاگئے ، 4اپریل کو گیارہ بجے مونگیر میں نمازہ جنازہ ادا کی جائے گی ۔ امیر شریعت کی وفات پر پورا ہندوستان اور عالم اسلام رنجیدہ اور غمزد ہ ۔ مولانا آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری ۔ امارت شرعیہ بہار ،اڑیسہ ،جھارکھنڈ کے امیر شریعت اور متعدد اداروں کے ذمہ دار تھے ۔