کانگومیں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ،14 اہلکار ہلاک ،متعدد زخمی

کانگو۔9دسمبر(ایجنسیاں)
افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے میں 14 اہلکار ہلاک جبکہ53 زخمی ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ امن مشن کے بیان کے مطابق مقابلے میں کانگو اور تنزانیہ کے فوجی مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے حکام نے کانگو میں ہونے والے حملے کو امن فوج پر 25 سال میں ہوئے حملوں میں خونی قرار دیا۔ کانگو حکام کے تعاون سے زخمیوں کو طبی امداد دیئے جانے کے لئے کارروائی جاری ہے۔بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
اقواممتحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ ناقابل قبول ہے۔ گوئیٹرس نے حملے کی تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اب تک حملہ کرنے والے گروپ کا صحیح پتہ نہیں چل چکاہے البتہ یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امن فوج پر حملہ یوگنڈا کے مسلم باغی گروپ اے ڈی ایف نے کیاہے۔