نئی دہلی: (ملت ٹائمز) ماب لنچنگ اور ہجومی دہشت گردی کا سلسلہ اب دہلی میں بھی شروع ہوگیا ہے جہاں بھگوا دہشت گردوں نے ایک مسلمان کو پیٹ پیٹ کر ماردیا ہے۔
ملت ٹائمز کو ملی جانکاری کے مطابق 27 اگست بروز منگل کو کیرانہ کے علاقے میں ایک گاؤں گڈھی دولت کے رہنے والے قاری محمد اویس دہلی آۂے ہوئے تھے جنہیں دیر رات پرانی

دہلی ریلوے اسٹیشن پر کچھ شرپسندوں اور بھگوا دہشت گردوں بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر جان سے مارڈالا۔
شرپسند عناصر نے قاری ادریس کے ساتھ پہلے گالم گلوچ کی. ان کے سامنے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کچھ نعرے لگائے. جے شری رام بولنے کیلئے زبردستی کی اور پھر سبھی نے بیک وقت چوطرفہ حملہ کرکے جان سے ماردیا۔
اس بارے میں ملت ٹائمز کو جانکاری دیتے ہوئے قاری محمد عارف نے بتایا کہ دہلی پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے. یہ واقعہ چاندی چوک ماڈل ٹاؤن کوتوالی کا ہے. پوسٹ مارٹم کے بعد لاش تدفین کیلئے کیرانہ بھیج دی گئی۔ ( مزید تفصیلات جلد)