مسلم خواتین جسم ڈھانپ کرتیراکی کرسکتی ہیں:کینیڈین وزیراعظم

ٹورنٹو
ملت ٹائمز؍ایجنسیاں
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمان خواتین کے تیراکی کے لباس برقینی کا دفاع کیا ہے، عوامی زندگی میں انفرادی حقوق اور فیصلوں کے احترام کو اولین اہمیت حاصل ہونی چاہیے،ٹروڈو نے فرانسیسی صوبے کیوبک کے سیاستدانوں کی جانب سے برقینی پر پابندی کے مطالبات کو رَد کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹروڈو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عوامی زندگی میں انفرادی حقوق اور فیصلوں کے احترام کو اولین اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔
ٹروڈو نے فرانسیسی صوبے کیوبک کے سیاستدانوں کی جانب سے برقینی پر پابندی کے مطالبات کو رَد کر دیا۔ واضح رہے کہ فرانس کے کئی ساحلی شہر اور قصبے برقینی پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

SHARE