نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 8 فروری کو ہوئی ووٹنگ میں 59.62 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ دہلی کے چیف الیکشن افسر رنبیر سنگھ نے اتوار کو نامہ نگاروں کی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ سنیچر کو ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سنگھ نے بتایا تھا کہ 6.57 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ ڈالے ہیں لیکن انہوں نے کہا تھا کہ کئی پولنگ بوتھوں پر ووٹر ووٹ ڈالنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں اس لئے آخری اعداد و شمار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مئی 2019 میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں اسمبلی میں تقریبا 2 فیصد زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ سال 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں 49ء67 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ گزشتہ برس ہوئے لوک سبھا انتخابات میں 06.60 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ سنگھ نے بتایا کہ 70 سیٹو ں کے لئے ہوئے انتخابات میں مجموعی طور سے 672 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 594 مرد اور 79 خواتین شامل ہیں جبکہ 23 سیٹوں پر کوئی خاتون امیدوار نہیں ہیں۔