سُلطنت عمان کے دروازے غیرملکیوں کے لیے بند، نماز جمعہ کے اجتماعات بھی روک دیئے گئے !
دبئی: خلیجی ریاست سلطنت عمان کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے متعدد ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سلطنت عمان نے خلیجی ممالک کے باشندوں کے علاوہ دیگر دنیا کے لوگوں کے لیے ملک میں داخلے کے دروازے بند کردیے ہیں۔ حکومت کی طرف سے متعلقہ انتظامیہ کو بتا گیا ہے کہ ملک میں داخلے کے بری، فضائی اور بحری راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور خلیجی ملکوں کے شہریوں کے سوا کسی کو ملک میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
#وزارة_الصحة تعلن عن تسجيل حالة إصابة واحدة جديدة بمرض فيروس #كورونا ( 19 – COVID ) لمواطن مرتبطة بالسفر الى ميلان في جمهورية #إيطاليا ، ويخضع حالياً للحجر الصحي وحالته مستقرة . وبذلك يصبح العدد الكلي للحالات المسجلة في السلطنة ست عشرة حالة . pic.twitter.com/ecDa2A1YEi
— وكالة الأنباء العمانية (@OmanNewsAgency) March 5, 2020
#وزارة_الصحة تعلن عن تسجيل حالة اصابة جديدة بمرض فيروس #كورونا pic.twitter.com/e2UjI7Dq6Q
— وكالة الأنباء العمانية (@OmanNewsAgency) March 15, 2020
خلیجی ممالک سے سلطنت عمان آنے والے تمام افراد کا 14 دن کے لیے قرنطینہ میں قیام لازمی ہوگا۔
اس کے علاوہ سلطنت عمان نے عوامی پارکوں کو بند رکھنے ، نماز جمعہ کے اجتماعات کی اور شادی بیاہ جیسے سماجی اجتماعات پربھی عارضی طورپر پابندی عاید کردی ہے۔ نئے فیصلوں کا اطلاق کل 17 مارچ بہ روز منگل ہوگا۔
کل اتوار کے روز سلطنت عمان نے اٹلی کا سفر کرنے والی ایک خاتون کے کرونا وائرس کاشکار ہونے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 18 افراد ایران کے سفر کی وجہ سے کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔