جمہوریہ ترکی کےبانی مصطفیٰ کمال اتاترک79ویں برسی، طیب اردگان نے پیش کیا خراج عقیدت

انقرہ(ملت ٹائمز)

جمہوریہ ترکی کےبانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی اناسویں برسی کی مناسبت سے مزار اتاترک پر  تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مزار اتا ترک  پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ صدر ایردوان نے خصوصی رجسٹر پر اپنے جذبات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریہ ترکی ک بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی اناسویں برسی کے موقع پر ایک بار پھر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ہم اتاترک کی میراث جمہوریہ ترکی کو جدید تہذیب کی سطح پرلانے کے  ہدف کیساتھ دن رات کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں  ۔ ہم  آپ  کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔