صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ترکی نے ترقی کا ایک سنگ میل عبور کرلیاہے :اردگان

(استنبول)صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ترکی ایک سنگ میل تک آ پہنچا ہے۔ یہ بات آج ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول ضلعی یوتھ ونگز اجلاس میں شرکت سے قبل عوام سے خطاب کے دوران کہی۔ 24 جون کو متوقع صدارتی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت بالکل ایک بریکنگ پوائنٹ پر ہیں کیونکہ صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ترکی ایک سنگ میل تک پہنچ گیا ہے اور یہ سنگ میل ترکی کا ترقی کی طرف بڑھنے کا سنگ میل ہو گا۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ کے موضوع پر بھی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ گبّار ، جودی، تندورق، قندیل اور بستے لر دیرےسی میں ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پ±رعزم شکل میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت عفرین میں غیر فعال بنائے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہزار 500 کی طرف بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف شمالی عراق میں 300 سے زائد دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چکا ہے۔
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی عوام سے خطاب میں کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان 6 مئی کو جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول ضلعی اجلاس میں 24 جون کو متوقع انتخابات سے متعلق منشور کا اعلان کریں گے۔(بشکریہ ٹی آر ٹی اردو۔ترکی)