صنعاء(ایجنسیاں)
بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں تقریبا 25 لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ صورتحال پپمنگ سٹیشنز پر پٹرول کی عدم موجودگی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی طرف سے ہونے والے بیلسٹک میزائل حملے کے ردعمل میں یمن کی ناکہ بندی کر دی تھی، جس کی وجہ سے وہاں پٹرول کی قلت پیدا ہو چکی ہے اور پمپنگ سٹیشنز بند ہونے کے باعث 25لاکھ یمنی لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔





