ٹرمپ کے متنازع فیصلہ کے بعد تیونس کا امریکہ کے خلاف عملی اقدام

تیونس ۔8دسمبر(ایجنسیاں)
شمالی افریقی مسلمان ملک تیونس نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دئیے جانے کے امریکی فیصلے کے خلاف عملی اقدام اٹھا لیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تیونس کے صدر نے امریکی سفیر کو طلب کر کے اس معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔تیونس کی پارلیمنٹ نے امریکی فیصلے پر گزشتہ روز متفقہ مذمتی قرار داد منظور کی تھی جس کے بعد آج تیونس کے صدر نے امریکی سفیر کو طلب کر کے اس فیصلے پر تیونس کا مخالفانہ موقف بتا یا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس متنازعہ فیصلے کے خلاف نہ صرف مسلم دنیا میں تشویش پائی جا رہی ہے بلکہ مغربی ممالک بھی اس فیصلے کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں۔