اگر ایران نے جوہری بم بنایا تو سعودی عرب بھی بہت جلد یہ کام شروع کردے گا :محمد بن سلمان کی دھمکی

ریاض۔17مارچ(ایجنسیاں)
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے امریکی دورے سے چند دن قبل ایران کو شدید دھمکیاں دی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق محمد بن سلمان نے ایرن کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری بم بنایا تو سعودی عرب بھی جس قدر جلد ممکن ہوا ایسا ہی کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کی خطے سے متعلق سیاست کو نازی دور کے آڈولف ہٹلر کی توسیع پسندانہ عزائم سے تشبیہ دی۔محمد بن سلمان اس سے قبل بھی خامنہ ای کو ہٹلر سے تشبیہ دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ 19 مارچ سے شروع ہو گا۔