جدہ۔11اپریل
سعودی عرب میں خواتین کی کامیاب میراتھن دوڑ کے مقابلے کے بعد جدہ میں خواتین کی سائیکل ریس کا بھی اہتمام کیا گیا۔عالمی یوم صحت کی مناسبت سے خواتین سائیکل ریس جدہ میں الجوہرہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس میں سعودی عرب کی 30 دو شیزاو¿ں نے حصہ لیا۔ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں اور اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
العربیہ کے مطابق پچھلے ماہ مکہ مکرمہ میں خواتین میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔ کامیاب میراتھن مقابلے کے بعد سعودی عرب میں خواتین کی یہ پہلا سائیکل مقابلہ ہے۔ سائیکل مقابلے کے لیے 10 کلو میٹرکی مسافت مقرر کی گئی تھی۔ ارویٰ المعودی نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سائیکل ریس میں حصہ لینے والی لڑکیوں میڈل تقسیم کیے گئے۔
سعودی عرب میں ہونے والی اس سرگرمی کو اقوام متحدہ کی بھی معاونت حاصل ہے جو صحت کے حوالے سے اس طرح کی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ سائیکل چلانے کے مقابلے میں ارویٰ العمودی پہلے نمبر پر رہیں۔ اس حوالے سے جدہ میں ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا





