ڈاکٹر فیضان مصطفی کے ہاتھوں مضامین ڈاٹ کام کے اینڈرائڈ ایپ کا اجرا

دوحہ قطر (ملت ٹائمز)
ویب سائٹ مضامین ڈاٹ کی دوسری سالگرہ پر دوحہ قطر میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں اس کے انیڈرائڈ ایپ کا بھی اجراءعمل میں آیا ۔ملت ٹائمز کو بھیجی گئی پریس ریلیز کے مطابق مضامین ڈاٹ کام نے اپنی دوسال کی تکمیل کر لی ہے۔ اس موقع سے پلازا ان ہوٹل دوحہ قطر میں اینڈرائڈ ایپ باضابطہ لانچ کیا گیا۔ اس تقریب میں قطر میں مقیم ہندوستان و پاکستان اور دیگر اردو کے شائقین نے شرکت کی۔ دوحہ قطر کی معروف و مشہور سماجی اور علمی شخصیات؛ سدرہ ہوسپیٹل کے شعبہ تحفظ اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی، جناب حسن عبدالکریم چوگلے، سلیمان مجوھرات اینڈ واچز کے چیئرمین جناب عظیم عباس، اور ایم ایس بخاری بھی شریک پروگرام رہے. مضامین ڈاٹ کام کے اس ایپلیکیشن کا رسم اجرا ہندوستان سے تشریف لائے مہمان ماہر قانون اور نلسار یونیورسٹی آف لا کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیضان مصطفی کے دست مبارک سے ہوا۔ انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں مضامین کی ترقی و کامیابی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب عظیم عباس نے کہا کہ اب مستقبل ٹیکنالوجی اور اونلائن کا ہے اور مضامین ڈاٹ کام کا یہ قدم خوش آئند ہے۔ دوحہ قطر کی معروف شخصیت جناب حسن عبد الکریم چوغلے نے بھی مضامین کی کوششوں کو سراہا۔ مضامین ڈاٹ کام کے بانی و ڈائریکٹر خالد سیف اللہ اثری نے اپنے تعارفی کلمات میں اپنے ساتھی اور مضامین ڈاٹ کام کے بانی و ڈائریکٹر عرفان وحید کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عرفان وحید کی ہی کوششوں سے آج مضامین ڈاٹ کام اپنی کامیابی کی منزلیں تیزی سے طے کر رہا ہے۔ انھوں نے ایپ ڈیویلپر ٹیم اور بالخصوص ٹیم لیڈر طارق اعجاز اور مضامین ڈاٹ کام کے ایڈیٹر اسعد فلاحی کا بھی شکریہ ادا کیا۔