سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام ،جازان کو بنایاگیاتھانشانہ

ریاض(ایجنسیاں)
سعودی فضائی دفاعی نظام حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے صبوبے جازان میں گنجان آباد علاقوں کی سمت داغے گئے 4 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ سعودی دفاعی نظام نے پیٹریاٹ میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے حوثیوں باغیوں کے میزائلوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔چاروں میزائل ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 10:40 پر ایک ساتھ داغے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مادی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔