نئی دہلی،6مئی(نامہ نگار)
المصباح ایجوکیشن سوسائٹی (رجسٹرڈ)کی جانب سے مدرسہ تعلیم القرآن ،مسجد املی والی گلی ایشوری پرشاد باڑ ہ ہندوراؤ میں8مئی ،بروز اتوار ،صبح دس بجے ،جلسہّ دستار بندی کی تقریب منعقد ہو نے جا رہی ہے ، جس کی صدارت مفتی وقاری حنیف قاسمی امام وخطیب عیدین ،شاہی عیدگاہ قریش نگر جبکہ سرپرستی پیرجی حاجی انوار احمد قریشی کریں گے ۔پر مسرت تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا اسرارالحق قاسمی صاحب(ممبر آف پارلیمنٹ) ، علی انور انصاری ( ممبر آف پارلیمنٹ )،محمد ادیب (سابق ایم۔ پی)،نوید حامد(صدر،آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت )،ڈاکٹرامام عمیر احمد الیاسی(صدر ،آل تنظیم ائمہ مساجد)جبکہمہمان ذی وقارکی حیثیت سے امانت اللہ خان(چےئر مین، دہلی وقف بورڈ )، عمران حسین(وزیر دہلی سرکار)، ڈاکٹر ماجد دیو بندی (وائس چےئر مین اردو اکادمی ،دہلی)، قمر احمد(چےئر مین دہلی اقلیتی کمیشن )، عاصم احمد خان(ایم ایل اے مٹیا محل)، ہارون یوسف (سابق ممبر اسمبلی )، چودھری متین احمد(سابق ممبر اسمبلی)، علی مہندی( صدر،دہلی پردیش کانگریسی اقلیتی شعبہ)، مولانا عارف قاسمی (صدر ،صوبہ دہلی جمیعۃ علمائے ہند)اورمولانا قاری حسین الدین قاسمی ،مولانا حافظ وقاری محمد یاسین آسامی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔نظامت کے فرائض مولانا قاسم شمسی ،محمد غفران آفریدی انجام دیں گے اور اظہار تشکر قاری محمد شاہدکریں گے۔اس کے علاوہ جلسہ میں معزز علمائے عظام اور نامور شعرائے کرام کی بھی شرکت متوقع ہے ۔ تمام حضرات سے خصوصی التماس ہے کہ بڑی تعدادمیں شرکت فرماکر بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے دینی ،اصلاحی وثقافتی پروگراموں سے محظوظ ظ ہو ں اور علمائے دین کے خطابات سے سرفرازی حاصل کریں ۔