ارریہ پارلیمانی حلقہ میں انتخابات کے دوران آج تقریباً سترہ لاکھ اڑتیس ہزار سرسٹھ رائے دہندگان ضلع کے 9 بلاکوں میں بنائے گئے سترہ سو تین پولنگ بوتھ پر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
ضلع انتظامیہ نے انتخابات کے دوران امن برقرار رکھنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں پولنگ بوتھ سمیت اہم اور حساس مقامات پر بھاری تعداد میں پولیس اور فوج کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔ رائے دہندگان خوف سے آزاد ہوکر ووٹ کر سکیں اس کیلئے ضلع انتظامیہ مسلسل کوشاں ہیں ۔ لوگ صبح سے پر امن طور پر لمبی قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں صبح سات بجے سے ہی پولنگ پر قطار لگنے شروع ہوگئے لا اینڈ آرڈر اور انتخابات کی نگرانی کیلئے پولیس کے اعلی افسران ایس پی دھرت سائلی کے علاوہ آبزرور بھی مسلسل جائزہ لے رہے ہیں ارریہ پارلیمانی حلقہ سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کیلئے وجود اور وقار کا مسئلہ بن چکا ہے 12 امیدواروں میں سیدھا مقابلہ مہاگٹھبندھن کے امیدوار سرفراز عالم بنام بی جے امیدوار پردیپ کمار سنگھ ہے ویسے ووٹروں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے اس لئے کسی رجحان کا اندازہ لگانا امیدواروں کو مشکل ہے۔