یٹو کے سکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ، نیٹو سبراہی اجلاس کے موقع پر یکجا ہوئے ہیں
امریکہ کے صدر، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کا ایک اچھا رکن ہے۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ، نیٹو سبراہی اجلاس کے موقع پر یکجا ہوئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ایک بیان جس میں انہوں نے نیٹو کی دماغی موت واقع ہو چکی ہے کے بارے میں کہا کہ یہ بیان گستاخانہ بیان ہے۔
صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے گزشتہ ہفتے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے جواب جس میں انہوں نے صدر میکرو ان کے دماغ کی موت واقع ہونے کا ذکر کیا تھا کی یاد دہانی کرواتے ہوئے َ کہا کہ ترکی نیٹو کا ایک اچھا رکن ملک ہے۔ “ترکی کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں ک،افی وقت تک ہم شام کی سرحد پر رکے رہے ہیں تاہم اب ہم ان سرحدوں سے اپنا انخلا کرچکے ہیں دہشت گرد تنظیم داعش کے سرغنہ البغدادی کے خلاف آپریشن میں ترکی نے بڑی مدد کی ہے ۔ اس سے بہتر امداد ممکن نہ تھی۔ اور نہ ہی اس سے زیادہ کچھ کیا جاسکتا تھا۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ترکی نے فوجی آپریشن روک دیا اور اب ہمیں شام کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔