نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے لندن پہنچے صدر ایردوان

اسٹین سٹیڈ ہوائی اڈے پر برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے نمائندئے لارڈ وینسینٹ تھامسن برطانیہ کی وزارت خارجہ نے صدر ایردوان کا استقبال کیا

صدر رجب طیب ایردوان نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے انگلینڈ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئے ہیں۔

اسٹین سٹیڈ ہوائی اڈے پر برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے نمائندئے لارڈ وینسینٹ تھامسن برطانیہ کی وزارت خارجہ نے صدر ایردوان کا استقبال کیا۔

ایردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے ایردوان، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو وزیر قومی وزیر دفاع حلوصی آقار وزیر خزانہ بیرات البرائک، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک، آق پارٹی کے ازمیر سے رکنِ پارلیمنٹ بن علی یلدریم ، صدارتی اطلاعاتی امور کے چئیرمین فاحرتین آلتون اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن بھی صدر کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔