شام: اسپتال اور رہائشی علاقہ پر حملہ، 16 افراد جان بحق، متعدد زخمی

شامی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترک سیکورٹی فورسز اور کرد ملیشا کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں متعدد رہائشی علاقوں میں راکٹ اور شیل گرے جس کے باعث جانی و مالی نقصان کا سامنا اٹھانا پڑا۔
دمشق: مشرق وسطیٰ کے شورش زدہ ملک شام کے علاقہ عفرین میں ایک اسپتال اور رہائشی علاقہ پر شام کے شمالی شہرعفرین میں توپ خانے کے ذریعے کیے گئے دو حملوں میں 16 افراد جان بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا حملہ رہائشی علاقے میں کیا گیا جس پر گولہ باری کی گئی جب کہ دوسرے حملے میں میزائل سے اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک حکومت کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ کرد ملیشیا نے کیا جب کہ میزائل حملہ تل ریفت کے علاقے سے کیا گیا جو شامی حکومت کے کنٹرول میں ہے تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب شامی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترک سیکورٹی فورسز اور کرد ملیشا کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں متعدد رہائشی علاقوں میں راکٹ اور شیل گرے جس کے باعث جانی و مالی نقصان کا سامنا اٹھانا پڑا۔ ذرائع کے مطابق ہلا کتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں