اسلام آباد(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
مدارس کی فرقہ ورانہ و مسلکی شناخت ختم کی جائے،نیکٹا ورکشاپ میں 53ماہرین نے حکومت کو اپنی سفارشات پیش کردیں۔پاکستان کے جیو نیوز کے مطابق دہشتگردی کے متبادل بیانیے کی تلاش کیلئے نیکٹا کی ورکشاپ منعقد ہوئی ہے،جس میں لاہور،اسلام آباد،کراچی،ملتان اور دیگر شہروں سے 53ماہرین نے شرکت کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق متبادل بیانیے کیلئے 8گروپوں نے اپنی سفارشات پیش کی ہیں،ماہرین نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ مدارس کی فرقہ ورانہ و مسلکی شناخت ختم کی جائے،آئین پاکستان کو بتدریج نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے،رواں ہفتے حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔