واشنگٹن ۔8اپریل( ایجنسیاں)
وائٹ ہاو¿س نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان جلد امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ہوگی تاہم اس ملاقات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیاہے۔
یو اے ای کے اخبار العربیہ کی رپوٹ کے طابق وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں میں تزویراتی شراکت کے مزید فروغ اور دیگر عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت کا امکان ہے۔
حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اماراتی ولی عہد سے ٹیلیفون پر بھی بات چیت کی تھی جس میں علاقائی امور، باہمی تعاون کے فروغ، سیکیورٹی اور اقتصادی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں سعودی عرب کے ولی عہدمحمد بن سلمان امریکہ کے دورہ پر تھے جہاں انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی ۔یہ ملاقات محمد بن سلمان کے ایک انٹر ویو کی وجہ سے منتازع بھی بن گئی جس میں انہوں نے اسرائیل کے بارے میں کہاہے کہ اسرائیل کوبھی اپنی زمین کیلئے لڑنے کا حق ہے ۔





