جدہ(پریس ریلیز)
بزنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی سعودی عربیہ کے ذریعہ گزشتہ روز منعقدہ تیسرے ریسرچ سمپوزیم ۲۰۱۸ء میں کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن( یو بی ٹی )جدہ کے سینئر استاد ڈاکٹر محمد ذوالفقار عالم مدنی کو ان کے بہترین ریسرچ ورک پر دیا گیا۔واضح رہےکہ بزنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی سعودی عربیہ کی سالانہ تقریب ہرسال تحقیقی مقالے پیش کیے جاتے ہیں اور مختلف موضوعات پرکھل تبادلہ خیال کیاجاتاہے اور ماہرین اپنے تحقیقی مواد اور تجربات پیش کرتے ہیں۔اس اہم تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر اسامہ بن احمد جنادی نے ڈاکٹر مدنی کو یہ ایوارڈ انہیں’ سوشل میڈیا کا استعمال اور سعودی عرب میں کاروبار پر اس کے اثرات‘ کے موضوع پر منفرد تحقیق پیش کرنے پر دیا۔
ڈاکٹر محمد ذوالفقار مدنی ہندوستان میں بھی مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔ سیکریڈ ہارٹ ڈگری کالج میں کانپور یونیوسٹی کی جانب سے 2007 میں مینجمنٹ کے شعبہ میں سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں اور انہوں نے ایک کتاب تصنیف کرنے کے ساتھ مختلف موضوعات پر ریسرچ کیاہے جن کو مشہور رسالوں اور جرائد میں شائع کیا جاچکا ہے۔ڈاکٹر مدنی قومی اور بین الاقوامی سطح کے سیمینا ر اور کانفرنس میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرچکے ہیں۔
بہارکے ضلع سیتامڑھی کی معروف علمی بستی مولانگر کے باشندہ الحاج محمود عالم کے صاحبزادہ ہیں۔ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ کے علاوہ علمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔ڈاکٹر مدنی اپنے علمی ،تحقیقی اور رفاہی وملی کاموں کی وجہ سے بھی اپنے وطن میں کافی مشہور ہیں ۔وہ مشہور رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے سرگرم رکن ہیں اور اس کے توسط سے خدمت انسانیت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری سمیت سبھی ارکین نے انہیں اس اہم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔





