پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا بارہا اصرار رہا کہ چاہے کچھ ہوجائے وہ اپنے سیاسی مخالفین کو این آر او نہیں دیں گے۔
کابینہ کے طویل اجلاس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ”انسانی بنیادوں‘‘ پر کیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی بعد نواز شریف علاج کی غرض سے باہر جا سکتے ہیں۔






