پاکستان: آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ستائیس ہلاکتیں

پاکستان کے جنوبی صحرائی علاقے کے مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم ستائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آسمانی بجلی صحرائی علاقے میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے دوران گری۔ مقامی انتظامی حکام نے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی کا نفاذ کر کے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جنوبی صحرائی علاقہ پاکستانی صوبے سندھ میں ہے۔