مصر میں مزید 13 سیاسی قیدیوں کو سزائے موت

مصری سرکاری اداروں نے تا حال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا

مصر میں مزید 13 سیاسی قیدیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔
اخوان المسلمون سے قربت کے  حامل اور ملکی سطح پر نشریات پیش کرنے والے وطن ٹیلی ویژن کے فیس بک پیج پر جاری کردہ بیان کے مطابق  مصر میں مزید 13 سیاسی قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے، ان افراد کے ناموں کو بھی اسی پیغام میں جگہ دی گئی ہے۔
سیاسی قیدیوں کو سزائے موت دیے جانے کے بارے میں مصر سے باہر نشریات پیش کرنے والے مکملین اور شرق کی طرح کے حزب اختلاف کے حمایتی ٹی وی چینلز  پر بھی خبریں نشر ہوئی ہیں۔
مصری سرکاری اداروں نے تا حال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
خیال رہے کہ مصر میں سال 2013 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ابتک مختلف جرائم کی پاداش میں  سزائے موت صادر کیے جانے والے درجنوں افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔