عرب امارات میں بولے مودی ،نوٹ بندی کوغریبوں نے سراہا،کچھ لوگوں کی نینداڑی ہے سالوں سے اٹکا جی ایس ٹی اب پاس ہوا،دیش بدل رہاہے

دبئی،11فروری(ایجنسیاں)
وزیر اعظم نریندر مودی، جو دو طرفہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات (یواے ای) پہنچ گئے۔ دبئی کے اوپیرا ہاو¿س میں زبردست استقبالیہ دیا گیا۔ اوپیرا ہاو¿س میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے جہاں وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی اقتصادی پالیسی کے فیصلے کی وضاحت کی۔وہیں بیرون ملک سے اپوزیشن اورسابق یوپی اے حکومت پرجم کرنشانہ سادھا،حلانکہ انہوں نے براہ راست کسی کا نام نہیں لیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور خلیج کے ممالک میں گہرے تعلقات ہیں، ہمارا رشتہ نہ صرف کاروبار کا ہے بلکہ ایک پاشراکت دارکا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے بعد ہندوستان خلی ممالک کے ساتھ گہرے اور وسیع تعلقات رکھتا ہے، یہاں کے حکمرانوں نے ہندوستان کا اعزاز کیا ہے،اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ یہاں کے احکام کابھی خیال رکھاجائے۔ مودی نے کہا کہ ’ایزآف ڈوئنگ بزنس‘ کے مطابق ہم 2014 میںعالمی سطح پرکافی پیچھے تھے، لیکن گزشتہ چار سالوں میںہندوستان نے ایک طویل چھلانگ لگائی ہے، اب ہندوستان کو عالمی معیار پر لانا ہوگا، چار سالوں میں ملک کا اعتماد بڑھا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہم مایوسی، خوف اور دشمنی کے دورسے بھی گزر ے۔ اس سے پہلے کہ عام آدمی کچھ کام کے بارے میں پوچھتاتھاکہ کیا یہ ممکن ہو گا؟ آج مجھ سے پوچھتے ہیں کہ بتاو¿ کب ہوگا؟ آج ملک میں کچھ بھی ممکن لگتا ہے، مودی نے کہا کہ ہندوستان ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے لگا ہے۔ مودی نے کہا کہ دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ 21 ویں صدی ہندوستان کی ہوگی۔
مہاتما گاندھی اکثر کاموں کے بارے میں بات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اچھادکھنے والاکام نہیں بلکہ دوسروں کو فائدہ پہنچانے والاکام کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلیاں لانے میں کچھ مشکلات ضرورہوتی ہے۔ کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں پربھی غیر ملکی سرزمین سے خوب نشانہ بنایا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوٹ بندی سے ملک کے غریب طبقے کو فورا سمجھ میں آگیاکہ یہ صحیح سمت میں ایک قدم ہے، لیکن جس کی رات کی نیند چلی گئی ہو، وہ دو سال بعد بھی رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جی ایس ٹی پھنساہواتھا،اس کواب پاس کیاگیا،اس سے کاروبارآسان ہواہے، جوکہ ایک مثبت اثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں چھوٹاہندوستان رہتا ہے،ہندوستان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کو آپ کو اچھی طرح محسوس کرسکتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ یہاں ہندوستانی برادری میں رہنے والے تین لاکھ سے زائد افراد موجود ہیں، یہاں لوگوں نے ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں کورہنے کاحول دیاہے،جس کامیں شکریہ