شام کے مسئلے پر طیب اردگان کی امریکی صدرسے ٹیلفونک گفتگو

انقرہ ۔12اپریل(ملت ٹائمز)
ترکی کے صدارتی محل کی جانب سے جاری کردہ تحریر اعلامیے کے مطابق رجب طیب اردگان اور صدر ٹرمپ نے کل رات ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔اس گفتگو میں دونوں رہنمانے شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیاہے اور گذشتہ دنوں ہوئے کیمائی حملہ کے تعلق سے بات چیت کی ہے ۔
ترکی کے اخبار ٹی آر ٹی کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کی تصدیق امریکی وائٹ ہاوس نے بھی کی ہے اور وہاں سے جاری کردہ اعلامیے میں بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونون رہنماوں نے شام کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں گفتگو کی ہے اور ایک دوسرے سے رابطہ قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔