دیسی گرل پرینکا چوپڑا پر تشدد بھڑکانے کا الزام، پاکستان نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر یونیسف میں سفیر برائے امن کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا

اسلام آباد: (ایم این این) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا، اقوام متحدہ میں سفیر برائے امن ہے لیکن ان کے حالیہ بیان پر پاکستان نے اعتراض کیا ہے۔
پاکستانی وزیر شیریں مزاری نے یونیسیف کو خط لکھ کر بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کو اقوام متحدہ میں سفیر برائے امن کے منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری خط لکھ کر کہا کہ بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا حالیہ رویہ بطور امن کی سفیر خود امن کے خلاف ہے.
اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کو شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی شیئر کیا۔دراصل شیرین مزاری نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے ایگزیکٹیو کے ڈائریکٹر ہینریٹا فور کو اقوام متحدہ میں سفیر برائے امن پرینکا چوپڑا کے خلاف ایک خط ارسال کیا ہے۔پاکستانی وزیر شیریں مزاری کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے: ‘یونیسیف نے پرینکا چوپڑا کو امن کا سفیر مقرر کیا ہے، مودی کے کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے نے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بحرانی کیفیت پیدا کر دی ہے، بھارتی حکومت آسام میں 40 لاکھ مسلمانوں کو شہریت دینے کی بھی نفی کر دی ہے، بھارت حکومت نازی قید خانوں کیطرح مسلمانوں کو حراستی مراکز میں قید کر رہی ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ بھارتی افواج بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں پیلٹ گنیں استعمال کر رہی ہیں، ان کی جانب سے خواتین کی بے حرمتی کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا ہے، بھارتی اداکارہ مودی حکومت کے ظلم اور ہتھکنڈوں کی کھل کر حمایت کر رہی ہے، پریانکا نے بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کو جوہری حملے کی دھمکی کی بھی تائید کی۔خط میں کہا گیا ہے کہ سفیر برائے امن کا جوہری جنگ کی تائید کرنا اقوام متحدہ کی طرف سے گئے اعزاز کیخلاف ہے، بھارتی اداکارہ کا بطور امن سفیر یہ رویہ خود امن کیخلاف ہے، بھارتی اداکارہ خود اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی موجب ہے۔وفاقی وزیر کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پرینکا چوپڑا کو امن سفیر کے منصب سے معزول کیا جائے، پریانکا چوپڑا کو معزول نہ کیا گیا تو یہ منصب جگ ہنسائی کا نشانہ بن جائے گا۔اس خط کے آخر میں لکھا گیا ہے: ‘گزارش ہے کہ بھارتی اداکارہ سے یہ منصب فوری طور پر واپس لے لی جائے۔’دراصل بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔