ادلیب پر روسی فضائی حملے اور اسد عسکری قوتوں کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 شہری جاں بحق ، درجنوں زخمی 

مخالفین کے طیارہ واچ ہاوس کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے ادلیب کے مختلف قصبوں اور تحصیلوں کو نشانہ بنایا

 اطلاع کے مطابق روسی جنگی طیاروں  کے ادلیب کے غیر عسکری علاقے  کی تحصیل مارفا تینومان پر فضائی حملوں میں  ابتدائی معلومات کے مطابق 4 بچوں سمیت 6 شہری ہلاک  جبکہ بھاری تعداد میں شہری  زخمی ہوئے ہیں۔

مخالفین کے طیارہ واچ ہاوس کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے ادلیب کے مختلف قصبوں اور تحصیلوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسد قوتوں نے توپ کے گولے، راکٹ اور مارٹر گولے پھینکتے ہوئے  روسی طیاروں کی ہمراہی کی ۔

ادلیب کی سول دفاعی  تنظیم کے حکام سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق   روسی طیاروں نے کل شام  علاقے پر بمباری شروع کر دی ، جس کی زد میں آتے ہوئے 6 شہری چل بسے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

سول دفاعی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔